افغان نائب وزیراعظم کا وزیر خارجہ اور وفد کے اعزاز میں ظہرانہ

افغانستان کے نائب وزیراعظم کی جانب سے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔

افغان عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی اور عبوری کابینہ کے اراکین کی بڑی تعداد ظہرانے میں شریک ہوئی۔

افغانستان کے نائب وزیراعظم ملا عبدالسلام حنفی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے وفد کو کابل آمد پر خوش آمدید کہا۔ وزیر خارجہ نے پرتپاک خیر مقدم اور پُر خلوص میزبانی پر طالبان قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان، افغان شہریوں کو معاشی بحران سے بچانے کیلئے پرعزم ہے، انسانی بنیادوں پر معاونت رکھنے کیلئے پر عزم ہیں۔

اس سے قبل شاہ محمود نے افغانستان کے عبوری وزیر اعظم ملا حسن اخوند سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ امور، تجارتی و اقتصادی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر با ت چیت کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں