ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020 کے وارم اپ میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ٹولرینس اوول کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 187 رنز کا ہدف چار وکٹوں پر حاصل کر لیا۔
جنوبی افریقا کی جانب سے ونڈر ڈیوسن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور میچ میں سنچری اسکور کی۔
پروٹیز کو اننگز کے آخری اوور میں جیت کے لیے 19 رنز درکار تھے تاہم حسن علی کی ناقص اور انتہائی غیر ذمہ دارانہ بولنگ کا وینڈر ڈیوسن اور ملر نے خوب فائدہ اٹھایا اور ہدف حاصل کر لیاْ
اس سے قبل جنوبی افریقا کے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے اننگزکا آغاز کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے کیا جو سودمند ثابت نہ ہو سکا۔ بابراعظم اننگز کے تیسرے اوور میں 15 رنز کے انفرادی اسکور پویلین لوٹ گئے۔
محمد رضوان بھی لمی باری کھیلنے میں ناکام رہے اور 19 گیندوں پر 19 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
اس موقع پر فخر زمان نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 28 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز کھیل ڈالی۔ ان کی اننگز میں پانچ چھکے شامل تھے۔
شعیب ملک اور آصف علی نے بھی بہترین بیٹنگ کی اور بالترتیب 28 اور 32 رنز کی اننگز کھیلی۔
جنوبی افریقا کی جانب سے کاغیسو راباڈا تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔