چین میں فائیو جی صارفین کی تعداد 45کروڑ تک پہنچ گئی

چین میں فائیو جی صارفین کی تعداد 45کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ترجمان لیو جونجی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس وقت یہ صارفین تقریباً11 لاکھ 60 ہزار فائیو جی بیس اسٹیشنز کے ذریعے نیٹ ورک کوریج سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

لیو نے مزید کہا کہ ملک کے ٹیلی کمیونیکیشن شعبے کی ترقی کے ساتھ ، گیگا بائٹ آپٹیکل نیٹ ورک اب 20کروڑ سے زائد گھرانوں کا احاطہ کر سکتا ہے۔

رواں سال کے پہلے 9 مہینوں کے دوران ٹیلی کام شعبے کے کاروباری حجم میں گزشتہ سال کی نسبت 28فیصد اضافہ ہوا ہے ، جس سے اس شعبے کی کاروباری آمدنی 8.4 فیصد بڑھ گئی ہے۔

جولائی میں جاری ہونے والی صنعتی ترقی کی گائیڈ لائن کے مطابق 40 فیصد سے زائد ذاتی موبائل فونز میں فائیوجی نیٹ ورک کے استعمال کی صورت میں چین میں فائیو جی صارفین کی تعداد 2023 تک 56کروڑسے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں