قندھار مسجد دھماکہ :خودکش بمباروں کی سی سی ٹی وی ویڈیو

افغان شہر قندھار میں نماز جمعہ کے دوران تین خودکش بمباروں نے مسجد پر حملہ کیا تھا۔

سی سی ٹی وی ویڈیو کے مطابق باہر موجود محافظوں نے مزاحمت کی، جس کے نتیجے میں دو حملہ آور زخمی ہوئے، لیکن اسکے باوجود وہ مسجد میں داخل ہوگئے۔

جسکے بعد ایک نے خود کو دروازے پر دھماکے سے اڑایا، اندر نمازیوں میں بھگدڑ مچ گئی، لوگ جانیں بچانے کےلیے ادھر ادھر دوڑے۔

دو بمباروں نے مسجد میں داخل ہوکر خود کو دھماکے سے اڑا دیا، اس خودکش حملے میں 63 نمازی شہید اور 90 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔

تینوں حملہ آوروں کی عمریں 15 سے 20 سال کے درمیان تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں