لاہور کے مینار پاکستان گراؤنڈ میں عالمی میلاد کانفرنس منعقد کی گئی جس میں تحریک منہاج القرآن کے سربراہ طاہر القادری نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔
خطاب میں طاہر القادری کا کہنا تھا کہ کینیڈا قیام کا مقصد تفسیر القرآن، انسائیکلوپیڈیا آف حدیث اور تفسیر قرآن کی تکمیل تھا جو 12 ربیع الاول کے مقدس دن پر مکمل ہوگیا ہے۔
عالمی میلاد کانفرنس میں علما، مشائخ اور مختلف مکتبہ فکر کی شخصیات نے شرکت کی، مقررین نے سیرت النبی صلی اللٌٰہ علیہ وسلم پر روشنی ڈالی۔
مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان کو داخلی سطح پر اتحاد کی جتنی آج ضرورت ہے پہلے کبھی نہ تھی۔
تقریب کے اختتام پر آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔
تاہم تحریک منہاج القرآن کے سربراہ طاہر القادری نے پاکستان آنے کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا اور نہ مستقبل قریب میں آنے کا کوئی اشارہ دیا.