معروف غزل گائیک اور شہنشاہ غزل مہدی حسن کے صاحبزادے آصف مہدی طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے۔
آصف مہدی کے بیٹے کا کہنا ہے کہ ان کے والد طویل عرصہ سے شوگر کے مرض میں مبتلا تھے۔انھوں نے بتایا کہ والد آصف مہدی کا انتقال پھیپھڑوں میں انفیکشن کی وجہ سے ہوا ہے۔
بیٹے کے مطابق آصف مہدی پھپڑوں کے انفیکشن کے باعث نو دن سے آغا خان اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔بیٹے نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ روز طعبیت خراب ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔
اہل خانہ کے مطابق آصف مہدی کو کئی برس سے گردوں کا عارضہ لاحق ہے،جس کے باعث شہنشاہ غزل مہدی حسن کا خاندان مالی مشکلات کا شکار ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں ہی مہدی حسن کے بڑے صاحب زادے عارف مہدی بھی اس دارِ فانی سے کوچ کرگئے تھے ۔