انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں 4.8 شدت کا زلزلہ ، 3 افراد ہلاک ، 7 زخمی

انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے بالی میں 4.8 شدت کے زلزلہ کے باعث متعدد گھروں کو نقصان پہنچا ہے.

جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 7 دیگر کی ہڈیاں ٹوٹ گئی ہیں جبکہ ایک شخص بدستور عمارت کے ملبے تلے دبا ہوا ہے۔موسمیاتی ، ماحولیاتی و ارضیاتی ایجنسی نے ہفتہ کو بتایا کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق نصف شب کے بعد 3 بجکر 18 منٹ پر آیا جس کا مرکز ضلع کرانگاسیم سے 8 کلومیٹر شمال مغرب کی جانب 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

مزید بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے قریبی جزیرے لومبوک تک محسوس کیے گئے ہیں۔ایجنسی نے بتایا کہ زلزلے کے باعث سونامی کی لہریں پیدا نہیں ہوئی ہیں۔

صوبہ بالی کی آفات انتظامیہ ایجنسی کی آپریشنل یونٹ کے سربراہ جیدی آدی تیانا پوترا نے شِنہوا کو بتایا کہ ضلع بانگلی میں 2 افراد ہلاک ہوئے ہیں ، ضلع کرانگاسیم میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے اور ایک شخص کو ملبے کے نیچے سے باہر نکال لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گھروں کے ملبے کی زد میں آنے کے باعث ہڈیاں ٹوٹنے سے متاثر ہونیوالے 7 افراد کا قریبی مرکز صحت میں علاج معالجہ جاری ہے ۔زلزلے سے متعدد گھر تباہ ہو گئے ہیں اور زیادہ تر تباہی ضلع بانگلی میں ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں