این سی او سی نے کاروباری مراکز کی ہفتہ وار بندش ختم کردی

آباد:این سی اوسی نے ملک بھرمیں ہفتہ وارایک دن کی لازمی بندش ختم کر دی،سینیما اور مزارات کو بھی مکمل ویکسین شدہ افراد کے لیے کھول دیا گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول کے اہم ترین اجلاس میں ہفتہ وار چھٹی کو ختم کر دیا گیا ،اس اعلان کے بعد کاروباری افراد اپنے تجارتی مراکز کو ہفتے میں سے 6 د ن کھلا رکھ سکیں گے ۔

این سی او سی نے ان ڈورشادی کی تقریبات میں شرکا کی تعداد 300 کردی جبکہ دوسری طرف آؤٹ ڈور شادی میں 400 کے بجائے 500 لوگ شرکت کرسکیں گے ۔

اجلاس میں اضلاع کی مکمل ویکسینیشن کی سطح کے تناسب میں ملک میں بیماری کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتا یا گیا کہ کم بیماری کے پھیلاؤ اور جاری ویکسینیشن مہم کےتناظر میں فورم نے ملک بھر میں ہفتہ وار ایک دن کی لازمی بندش کو ختم کر دیا۔

این سی او سی کے اجلاس میں اس امر پہ زور دیا گیا کہ عوام کو ویکسینیشن کے عمل کو قومی فریضے کے طور پہ اپنانا ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں