بھارتی کرکٹ بورڈ کی رمیز راجہ کو آئی پی ایل فائنل دیکھنے کی دعوت

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے چیئرمین ساروو گنگولی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا فائنل دیکھنے کی دعوت دے دی۔

کرکٹ پاکستان کی رپورٹ کے مطابق رمیز راجہ نے آئی پی ایل فائنل نہ دیکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی کو یہ دعوت جمعہ کو ایشین کرکٹ کونسل کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے موقع پر دی گئی تھی۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور چنئی سپر کنگز کے درمیان آئی پی ایل کا فائنل آج دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق گنگولی اور راجہ نے غیر رسمی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے شعبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جس میں ایشیائی بلاک کو مضبوط بنانا بھی شامل تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 24 اکتوبر کو دبئی میں بھارت سے مقابلہ کرے گا۔ آخری بار بھارت اور پاکستان نے 2012 میں دو طرفہ سیریز کھیلی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں