بالی وڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور کے شوہر اور نامور فیشن ڈیزائنر آنند آہوجا کے فیشن برانڈ کی عکس بندی پاکستان کے شہر لاہور میں کی گئی۔
حال ہی میں آنند آہوجا کی جانب سے اپنے کپڑوں کے برانڈ ’بھانے‘ کا شوٹ لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن کی سڑکوں پر کیا گیا۔
فوٹو شوٹ کی تصویریں بھانے کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئیں جس کے بعد وہ سوشل میڈیا سائٹس پر وائرل ہیں۔
آنند آہوجا کے فیشن برانڈ کیلئے پاکستانی ماڈلز کا انتخاب کیا گیا، فیشن برانڈ کی جانب سے بتایا گیا کہ انہوں نے لاہور کے علامہ اقبال ٹاؤن میں اپنا فوٹو شوٹ کیا اور شہر کی خوبصورتی نے انہیں خاصہ متاثر کیا۔
خیال رہے کہ آنند آہوجا کا برانڈ بھانے خواتین اور مردوں کے مغربی طرز کے لباس کا برانڈ ہے۔