پاکستان میں کورونا سے مزید 28 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 1016 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 47934 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1016 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 28 ہلاکتیں ہوئیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.11 فیصد رہی۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28201 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 61 ہزار 685 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 40309 ہے۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1750 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11 لاکھ 93 ہزار 175 ہو گئی ہے۔
Statistics 14 Oct 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 47,934
Positive Cases: 1016
Positivity %: 2.11%
Deaths : 28
Patients on Critical Care: 2195— NFRCC (@NFRCCofficial) October 14, 2021