دنیا کا سب سے پستہ قد باڈی بلڈر، گینیز بک میں نام درج

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ایک بھارتی ایتھلیٹ کو جس کا قد تین فٹ چار انچ ہے اسے باڈی بلڈنگ مقابلوں میں دنیا کا پستہ قامت ترین امیدوار قرار دیا ہے۔

25 سالہ پراتک وتھل موہیت نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ اس نے 2012 میں باڈی بلڈنگ کا آغاز کیا اور اس حوالے سے 2016 میں ایک مقابلے میں شرکت کی۔

پراتک نے مزید بتایا کہ اس کا خاندان بہت خوش ہے اور اس پر فخر کرتا ہے جب کہ اس کے دوست اس کی کافی مدد و تعاون کرتے ہیں۔

پراتک وتھل موہیت کے بازو اور ٹانگیں پیدائشی طور پر غیر معمولی چھوٹے ہیں۔ بعدازاں اس میں جسم کے بڑھنے والے ہارمونز کی کمی (جوفزم) بیماری کی تشخیص ہوئی۔

اس نے بتایا کہ اس کے ایک دوست نے اسے مشورہ دیا کہ وہ گنیز ورلڈ ریکارڈ سے رابطہ کرے کہ وہ دنیا کا پستہ قامت ترین باڈی بلڈر ہے جس پر اس نے گنیز سے رابطہ کیا تاہم گنیز نے کورونا وبا کے باعث کافی تاخیر سے اس کی تصدیق کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں