وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی مچھر کے وار اور اس کے باعث کیسز میں اضافہ جاری ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 113 شہری ڈینگی سے بیمار ہوئے ہیں۔
ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق شہرِ اقتدار میں اس وقت 1 ہزار 342 افراد ڈینگی سے بیمار ہیں۔
انہوں نے بتایا ہے کہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 895 افراد ڈینگی سے بیمار ہوئے۔
ڈی ایچ او نے مزید بتایا کہ دارالحکومت اسلام آباد کے شہری علاقوں میں اب تک ڈینگی کے 447 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دارالحکومت کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کے 78 کیسز جبکہ شہری علاقوں میں 35 کیسز رپورٹ ہوئے۔