پاکستان میں کورونا وائرس کی شدت میں کمی آنے لگی، 24 گھنٹے کے دوران مزید 18 افراد جان سے گئے جبکہ 689 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 28,152 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,259,648 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 689 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 59 ہزار 648 ہوگئی۔
Statistics 12 Oct 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 42,476
Positive Cases: 689
Positivity %: 1.62%
Deaths : 18
Patients on Critical Care: 2280— NFRCC (@NFRCCofficial) October 12, 2021
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 63 ہزار 167 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 36 ہزار 442 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 76 ہزار 048، اسلام آباد میں ایک لاکھ 06 ہزار201، بلوچستان میں 33 ہزار 083، گلگت بلتستان میں 10ہزار 353 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 354 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 12,792 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ41 ہزار 754 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 2,280 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 1.61 فیصد رہی ۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 19 لاکھ 953 ہزار497 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔