پاکستان کے آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات 13اکتوبر سے ہونگے

وزیر خزانہ شوکت ترین آج رات امریکا روانہ ہوں گے۔ وزیر خزانہ آئی ایم ایف کے ساتھ پالیسی سطح کے مذاکرات میں شرکت کریں گے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات 13 اکتوبر سے شروع ہوں گے۔

پنجاب کی فلور ملز نے مختلف مطالبات منظور نہ ہونے پر منگل سے ہڑتال پر جانے کا اعلان کر دیا۔ ملز مالکان کے مطابق حکومت کی طرف سے مطالبات کو منظور کرنے میں ٹال مٹول کی وجہ سے وہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوگئے۔

سیکیورٹیز ایکسچینج کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی) میں ایک ماہ کے دوران 2 ہزار 223 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں ہیں جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی ماہ میں ہونے والی کمپنی رجسٹریشن کے مقابلہ میں 20 فیصد زیادہ ہے۔

اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر یکم اکتوبر کو 19.1 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے جو کہ 24 ستمبر کو موجود 19.3ارب ڈالر ذخائر کے مقابلے میں 12.5 کروڑ ڈالر کم ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود غیر ملکی ذخائر ہفتہ وار بنیادوں پر 0.6 فیصد کم ہوئے ہیں، مرکزی بینک نے ذخائر میں کمی کے پیچھے کوئی وجہ نہیں بتائی۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق معاشی ترقی کے بارے میں ورلڈ بینک کا تخمینہ غیر حقیقی ہے، عالمی بینک کا موجودہ مالی سال معاشی شرح نمو 3.4 فیصد رہنے کا تخمینہ غلط ہے۔

ہفتے کو مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 50 روپے کم ہوکر 1 لاکھ 15 ہزار 250 روپے ہوگیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں