پنجاب اسمبلی کی اپوزیشن کی کرکٹ ٹیم نے حکومت کی کرکٹ ٹیم کو شکست دے دی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب اسمبلی کی حکومتی اور اپوزیشن ٹیموں کے دوران کرکٹ کا میچ ہوا ، بیسٹ آف تھر ی میں اپوزیشن کی ٹیم نے حکومتی ٹیم کو شکست دے دی ، اپوزیشن نے پہلے دو میچز میں حکومت کو شکست دی ۔
دونوں میچز میں حکومتی ٹیم نے پہلے بلے بازی کی اور بالترتیب 97 اور86 رنز بنائے ، اپوزیشن نے دونوں بار ہدف حاصل کر کے سیریز جیت لی ۔ حکومتی ٹیم کی کپتانی کے فرائض فیاض الحسن چوہان نے نبھائے ، اپوزیشن کی جیت پر فیاض الحسن چوہان نے جئے بھٹو کے نعرے لگائے ، کہا کہ پیپلزپارٹی کے کھلاڑ ی اس قدر اچھا کھیلے ہیں کہ بے اختیار جئے بھٹو کے نعرے لگانے کا دل چاہا۔