کراچی: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
وزرات خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 71 پیسے اضافہ کردیا ہے۔ حکومت کی جانب سے نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول اب 119 روپے 80 پیسے فی لٹر میں فروخت ہوگا۔
نئی سمری کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہیں، جو کہ بالترتیب 116 روپے اور 53 پیسے اور 84 روپے اور 67 پیسے ہے۔ جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 35 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 87 روپے اور 49 پیسے ہوگئی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہو گا۔