سندھ میں کورونا کے 136 نئے کیسز، 6 مریضوں کا انتقال

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5625 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 136 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 7480 ہوچکی ہے۔ آج مزید 498 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 432572 ہوچکی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 6123428 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ اور اب تک 461424 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اس وقت 21372 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 21061 گھروں میں، 29 آئسولیشن سینٹرز میں اور 282 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

انھوں نے کہا کہ 278 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 24 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے کے 136 نئے کیسز میں سے 59 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع جنوبی 22، کورنگی 16، ضلع شرقی 9، ضلع وسطی اور ملیر 5 – 5 اور ضلع غربی سے 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دیگر اضلاع میں سکھر 30، شہید بینظیر آباد 21، سجاول 11، شکار پور 8، لاڑکانہ 2، جیکب آباد 1 اور قمبر سے 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں