پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کا پی ایس ایل سیون میں چین اور ترکی کے دو دو کرکٹرز کواسکواڈ میں ساتھ رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن سیون میں چین اور ترکی سے دو دو کرکٹرز پشاور زلمی اسکواڈ کے ساتھ ہوں گے۔
انکا کہنا تھا کہ پشاور زلمی نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ کرکٹ کے زریعے دوست ملکوں کو مزید قریب لایا جائے اور اس سے چین اور ترکی میں کرکٹ کو بھی فروغ ملے گا۔
یاد رہے کہ پشاور زلمی اس سے قبل بھی پی ایس ایل میں چین اور ترکی کے دو دو کرکٹرز کو اسکواڈ کے ساتھ ٹریننگ اور سیکھنے کے مواقع فراہم کرچکا ہے۔