ٹی20 ورلڈکپ کے آغاز سے قبل قومی ٹیم کے ورلڈکپ اسکواڈ میں تبدیلیوں کی باز گشت سنائی دینے لگی، مڈل آرڈر بلےباز صہیب مقصود کمر میں انجری کے باعث ٹی20 ورلڈکپ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دائیں ہاتھ کے جارحانہ باز کو کمر میں تکلیف کے باعث چلنے میں دشواری کا سامنا ہے جبکہ ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے، صہیب مقصود کا نجی اسپتال سے ایم آر آئی اسکین بھی کرایا گیا ہے۔
گزشتہ روز سدرن پنجاب اور سینٹرل پنجاب کےمابین کھیلے گئے میچ میں صہیب مقصود انجری کےباعث نہیں کھیل سکے تھے۔
صہیب کی رپورٹس آنے کےبعد انہیں ورلڈکپ اسکواڈ میں رکھنے یا نہ رکھنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے نوجوان اوپنر حیدر علی کو انجری کا شکار ہونے والے صہیب مقصود کا متبادل قرار دیا جارہا ہے۔
نیشنل ٹی20 کپ میں سدرن پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے صہیب مقصود نے 7 میچوں میں 194 رنز اسکور کیے ہیں جبکہ حیدر علی 7 میچوں میں 280 رن ز بناکر ٹاپ رن اسکوررز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔