رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کے تجارتی خسارے میں 100 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوگیا۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق رواں سال کے پہلے 3 ماہ میں پاکستان کے تجارتی خسارے میں 100 اعشاریہ 62 فیصد اضافہ ہوا جس سے تجارتی خسارہ 11 ارب 66 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا۔
تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کی برآمدات 2 ارب 96 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز اور اس عرصے میں درآمدات 18 ارب 63 کروڑ ایک لاکھ ڈالرز رہیں۔