اردن میں دلہن کے ماسک نہ پہننے پر دلہا نےنکاح کےفوراً بعد ہی اسے طلاق دے دی۔
عرب میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اردن میں پیش آیا جہاں ایک نکاح کی تقریب کے دوران ماسک نہ پہننے پر دلہا اور دلہن میں بحث ہوگئی۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ دلہن کے ماسک نہ پہننے پر دلہا نے نکاح کےفوراً بعد ہی اسے طلاق دے دی ۔
عرب میڈیا کے مطابق دلہن کے ماسک نہ پہننے کی وجہ اس کی لپ اسٹک تھی، دلہن نہیں چاہتی تھی کہ ماسک پہننے کی وجہ سے اس کی سرخی خراب ہو۔
رپورٹس کے مطابق دلہا نے دلہن کو 2 سے 3 بار ماسک پہننے کا کہا مگر دلہن نے انکار کردیا جس کی وجہ سے شوہر نے غصے میں آکر اپنی نئی نویلی دلہن کو طلاق دے دی۔