امریکی ریاست الاباما کے شہر برمنگھم میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ جبکہ ایک بچہ ہلاک ہوگیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق کئی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے گھروں اور گاڑیوں میں لوگ پھنس گئے اور کئی کاؤنٹیز میں سیلابی ایمرجنسی کی وارننگ بھی جاری کردی گئی ہے۔
خبر ایجنسی نے امریکی نیشنل ویدر سروس کے حوالے سے بتایا ہے کہ گھروں اور گاڑیوں میں پھنسے ہوئے متعدد افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے۔