ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 15 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 171 روپے کم ہو کر 98 ہزار 937 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 11 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 763 ڈالر فی اونس ہے۔