کراچی: کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ڈبل سواری پر کسی کو نہیں روکا جائیگا، اس حوالے سے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ویکسی نیشن کے لیے جانے میں مشکلات پیش آرہی تھیں جس کی وجہ سے انہیں سہولت دینے کے لیے ڈبل سواری پرپابندی ختم کی گئی ہے۔
ڈبل سواری پر عائد پابندی کے خاتمے پر عملدرآمد فوری طور پر ہوگا جبکہ عوام کو ویکسینیشن سینٹر تک لے جانے کے لیے ٹرانسپورٹ چلانے کی بھی اجازت دیدی گئی ہے۔