30 جولائی بروز جمعہ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل آفس کانفرنس روم میں ارجنٹ میٹینگ کا انعقاد کیا گیا.
میٹنگ کی صدارت ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے کی اور افسران کو بریفنگ دی اس موقع پر ایس پی ڈویژنز اور ایس ڈی پی او سب ڈویژن سمیت تمام ایس ایچ او ڈسٹرکٹ سینٹرل اور برانچ انچارجز بھی میں موجود تھے
میٹنگ ایجنڈا لاک ڈاؤن اورکرونا SOPs پر سختی سے عملدرآمد کروانا تھا۔
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے تمام ایس ایچ اوز کو سندھ حکومت کی جاری کردہ لاک ڈاؤن اور کرونا SOPs پر عملدرآمد کے حوالے سے سخت احکامات سے آگاہ کیا۔
تمام ایس ایچ اوز کو پابند کیا گیا کہ کسی بھی تھانے کی حدود سے انٹر سٹی بس سروس کسی صورت نہیں چلے گی نہ کسی اندرون علاقہ سے انٹر سٹی بس بھرنی چاہیے خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ ایس ایچ او تھانہ خود ذمہ دار ہوگا۔
تمام ایس ایچ او صاحبان اپنے اپنے علاقے میں شام چھ بجے تک ایسینشیل سروسز کی اجازت حکومت سندھ نے دی ہے۔ جبکہ تمام کاروباری سرگرمیاں اور آمدورفت مکمل طور پر بند ہونگے
تمام ایس ایچ اوز اس بات کو یقینی بنائیں کہ ایسینشیل سروسز کی آڑ میں کو دوسرا کاروبار نہیں کھلے گا جس طرح ہوم ڈیپارٹمنٹ کے آرڈر میں اسٹینڈ الون کا لفظ استعمال کوا ہے۔ وہ ہی گروسری ڈیری اور میڈیکل اسٹور کھلیں گے جو صرف اور صرف گروسری ڈیری اور میڈیکل اسٹور ہیں۔
تمام ایس ایچ او حکومت سندھ کی SOPs پر سختی سے عملدرآمد کروائیں گے اور اپنے ماتحت افسران و ملازمان کو بھی روزانہ آگاہی دیں گے۔
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے تمام ایس ایچ اوز سے SOPs عملدرآمد کے دوران پولیس کے رویے کا خیال رکھنے کیلئے سختی سے پابند کیا۔