ویوو موبائل کمپنی نے وائے سیریز کے نئے اسمارٹ فون وائےتھری تھری ایس کی پاکستان میں فروخت کا آغاز کردیا ہے۔ وائے تھری تھری ایس 6.58 انچ+ایف ایچ ڈی ان سیل ڈسپلے، بہترین کیمرے اور فیشن ایبل ڈیزائن کے ساتھ 8.0 ایم ایم کے انتہائی پتلے اور دیدہ زیب ڈیزائن کے ساتھ ایک آل راؤنڈر اسمارٹ فون ہے جو خاص طور پر صارفین کو بہترین کارکردگی فراہم کرنے کے لیے متعارف کروایا گیا ہے۔
جدید ترین وائے تھری تھری ایس میں ہائی ڈیفینیشن فوٹو گرافی فراہم کرنے والا 50 ایم پی ٹرپل ریئر کیمرہ سیٹ اپ ویوو کے ڈوئل ٹون سٹیپ ڈیزائن میں دستیاب ہے۔ متعدد انٹیلیجینٹ شوٹینگ فنکشنز کے ذریعے آپ زندگی کے یادگار لمحات کو با آسانی محفوظ کر سکتے ہیں اورپھر آپ اس تصویر کو زوم کریں یا کروپ، تصویرکے معیار پر کوئی اثر نہ ہوگا۔
ویوو وائے تھری تھری ایس5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری، ریورس چارجنگ، کے فنکشن کے ذریعے اس اسمارٹ فون کو موبائل پاور بینک میں بھی تبدیل کیا جاسکتا ہے۔
ریم کے ساتھ 4 جی بی اضافی روم بطور ریم دستیاب ہوسکتی ہے۔ اس سہو لت کے ذریعے صارفین اپنی پسندیدہ ایپس کو تیز رفتاری سے چلاسکتے ہیں۔ اسکے علاوہ 128جی بی روم اور ہیلو جی80 پراسیسر وائے تھری تھری ایس کی گیمنگ کی کارکردگی کو مزید بہتر بناتاہے۔
ویوو کا وائے تھری تھری ایس دو جازب نظر رنگوں مڈڈے ڈریم اور مرر بلیک میں 37 ہزار 999روپے کی قیمت پر پاکستان میں فروخت کے لیے دستیاب ہے۔ صارفین اپنی قریبی موبائل مارکیٹ سے اس فون کو خرید سکتے ہیں۔
ویوو وائے تھری تھری ایس کے ساتھ ایک سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ کسی خرابی کی صورت میں 15 دن تک مفت تبدیلی کی سہولت بھی میسر ہے۔ نیز تمام ایسیسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔
ویوو کا یہ اسمارٹ فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے تصدیق شدہ ہے اور دونوں سم کارڈ سلاٹس پر فور جی ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی موبائل انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔