چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ کرکٹ کی معیشت اچھی ہو تو ٹیمیں واپس نہیں جائیں گی۔مقامی سرمایہ کار کرکٹ کی معیشت بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں واپس جانے سے دو چیزیں سیکھی ہیں، ایک یہ کہ اگر آپ کی ٹیم نمبر ون ہو تو ٹیمیں واپس نہیں جائیں گی، دوسری یہ کہ اگر کرکٹ اکانومی اچھی ہو تو بھی ٹیمیں واپس نہیں جائیں گی۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی معیشت کو ترقی دینا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی فنڈنگ پر اس وقت ہماری کرکٹ چل رہی ہے۔ ہمارے مقامی سرمایہ کاروں کی حصہ داری کم ہے۔
رمیز راجہ نے کہاکہ ملکی کرکٹ آئی سی سی پر انحصار کرتی ہے، میں چاہتا ہوں مقامی سرمایہ کار کرکٹ کی معیشت بڑھانے میں حصہ لیں، ہمارے پڑوسی ملک میں سرمایہ کاری سے کرکٹ بہت آگے نکل گئی ہے۔
کراچی میں پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)کا دورہ کیا اور وہاں کا روایتی گھنٹہ بجا کر دن کی ٹریڈنگ کا آغاز کیا۔
Gong Ceremony at Pakistan Stock Exchange, Karachi: Chairman PCB Ramiz Raja struck the gong to open trading for Tuesday October 5. pic.twitter.com/0YVMHQ88B3
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 5, 2021
ای ایس ایکس میں بات کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہاکہ یہاں آنا انوکھا تجربہ ہے، میرے کراچی آنے کا مقصد ہے کہ کرکٹ اکانومی میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے۔
انہوں نے کہاکہ اسکول کرکٹ کو فعال کررہے ہیں آپ سرمایہ کاری کریں۔ رمیز راجہ نے مزید کہاکہ میں ملکی تاریخ میں چوتھا کرکٹر ہوں جو چیئرمین پی سی بی بنا ہے۔