حکومت نے ایک بار پھر پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1.7روپے جبکہ مٹی کے تیل میں 35 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے تاہم ڈیزل کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہ کیا گیا ہے۔پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 71 پیسے فی لیٹر اضافہ جب کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 27 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 35 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 24 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔
یاد رہے کہ حکومت نے 14 جولائی کی شب کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچھا خاصہ اضافہ کیا تھا.