طلحہ طالب صرف دو کلوگرام کے فرق کے ساتھ میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے تھے شاید طلحہ کی ناکامی کہ وجہ کوچ اور جدید سہولیات کا نہ ہونا تھا.
وطن پہنچنے کے بعد طلحہ طالب کا پرجوش استقبال کیا گیا اور ان کا کہنا تھا کہ ٹوکیو اولمپکس کی کارکردگی کی وجہ سے ملک کا نام روشن کرنے پر فخر محسوس کر رہے ہیں.
انہوں کہا کہ وہ میڈل جیتنے کی بہتر پوزیشن میں ہوتے اگر انہیں ٹریننگ کا جدید سامان اور جگہ میسر ہوتی۔
واضح رہے کہ اولمپکس گیمز میں 21 سال کے طلحہ طالب نےویٹ لفٹنگ میں 67 کلوگرام کیٹگری کے مقابلے میں پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔
اس سے قبل طلحہ طالب نے کامن ویلتھ چیمپئن شپ اور انٹرنیشنل سالیڈیریٹی چیمپئن شپ میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈلز جیتے تھے۔