پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نئے چیف ایگزیکٹو ( سی ای او) کی تلاش شروع کر دی۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی زیر صدارت ورچوئل بورڈ آف گورنر کا اجلاس ہوا، جس میں نئے چیف ایگزیکٹو کو نیشنل اور انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا تجربہ ہونا چاہیے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ارکان نے اتفاق کیا کہ نئے سی ای او کا انتخاب پاکستان سے ہی کیا جائے اور ذمہ داریوں میں رد و بدل بھی کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر کو اپنا عہدہ بچانا مشکل ہوگیا، سلمان نصیر لیگل ڈپارٹمنٹ کی دوبارہ ذمہ داریاں سنبھال سکتے ہیں، سلمان نصیر نے نئی صورتحال میں مشاورت کا آغاز کر دیا۔
خیال رہے کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد تبدیلیوں کا عمل جاری ہے۔