ایکسپو سینٹر لاہور میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے فیلڈ ہسپتال قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمد جاویدقاضی نے ایکسپو سینٹر کا دورہ کیا اور ڈینگی فیلڈ ہسپتال کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ ڈینگی وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ایکسپو سینٹر لاہور میں ڈینگی مریضوں کے لیے فیلڈ ہسپتال قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،340 بیڈز پر مشتمل ڈینگی ہسپتال جلد قائم کردیا جائے گا، ڈینگی ہسپتال میں فیومیگیشن اور صفائی کا خاص خیال رکھا جائے، سیکرٹری ہیلتھ نے جنرل ہسپتال اور مینٹل ہسپتال کا دورہ بھی کیا۔