پاکستان میں کورونا سے مزید 27 اموات، 1490 نئے کیسز بھی رپورٹ

پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 27 افراد انتقال کر گئے اور 1490 نئے مریض بھی سامنے آئے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 52415 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 1490 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 27 افراد انتقال کر گئے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.84 فیصد رہی۔

اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1760 افراد کوورنا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 11 لاکھ 77 ہزار 249 ہو گئی ہے جبکہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 46206 ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں