خیبرپختونخوا کے ضلع کوہستان کے علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے جس کے باعث شاہراہ قراقرم 5 مختلف مقامات پر بند ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہراہ گزشتہ روز بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے 5 مختلف مقامات گلوز، ججال، شیطان پڑی اور کیال بند ہوئی تھی۔
ذرائع ٹورسٹ پولیس کے مطابق شاہراہ کی بحالی کا کام جاری ہے اور شاہراہ سے ملبہ ہٹایا جارہا ہے۔
ٹورسٹ پولیس کا کہنا ہے کہ مسافروں اور سیاح چلاس اور کوہستان کے درمیان سفر کرنے سے گریز کریں، ملک کے دیگر حصوں کیلئے متبادل راستہ ناران، کاغان اور بابو سر پر سفر کریں۔
واضح رہے کہ شاہراہ کی بندش سے کوہستان میں سینکڑوں مسافر گزشتہ روز سے پھنسے ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ کوہستان کنٹرول روم نے کوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ اور اس کے باعث 5 مقامات پر شاہراہِ قراقرم بند ہونے کی تصدیق کی ہے۔
کوہستان کنٹرول روم کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کا ملبہ ہٹانے کا کام تا حال شروع نہیں ہو سکا ہے۔
کوہستان کنٹرول روم کا کہنا یہ بھی ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کا ملبہ ہٹانے میں کتنا وقت لگے گا یہ بتانا قبل از وقت ہو گا۔