تفصیلات کے مطا بق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر(ڈی ایچ او ) کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے 64 شہری ڈینگی کا شکار ہوگئے ہیں ، جبکہ اسلام آباد میں اس وقت 527 افراد ڈینگی کا شکار ہیں ۔
ڈی ایچ او کے مطابق اب تک ڈینگی کے باعث 3 افراد جان بحق ہو چکے ہیں.اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 43 نئے ڈینگی کیسسز سامنے آئے، اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 343 لوگ ڈینگی کا شکار ہیں۔
ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے شہری علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 21 نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ اسلام آباد کے شہری علاقوں میں ڈینگی کے 184 مریض موجود ہیں۔