پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 46 افراد انتقال کر گئے اور 1664 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 51 ہزار 796 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1664 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 46 افراد انتقال کر گئے۔
Statistics 2 Oct 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 51,796
Positive Cases: 1664
Positivity %: 3.21%
Deaths : 46
Patients on Critical Care: 3511— NFRCC (@NFRCCofficial) October 2, 2021
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.21 فیصد رہی۔