صوبا ئی وزیر اطلا عا ت سندھ نا صر حسین شا ہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی سمیت صوبے بھر میں پینے کے صاف پانی کے فراہمی یقینی بنا نے کے لئے کو شا ں ہے جس کے لئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ حکومت کو سخت وارننگ جاری کی ہے۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے پا کستا ن میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ و ہیومنٹیرین کوآرڈینیٹر جولین ہا رنیز سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔ جنہوں نے ان سے علی ہاؤس پر ملاقات کی۔ یو این سندھ پراونشل ہیڈ آفتاب بھٹی ، اقوام متحدہ کے انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر کے رکن ایڈوائزری بورڈ شاہجہان شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر چیئرمین ایس ڈی جی ٹاسک فورس سندھ ایم پی اے پیر مجیب الحق، پارلیمانی سیکرٹری بر ائے صحت ایم پی اے قاسم سراج سومرو، چیئرمین سندھ لوکل کاﺅنسل سید کمیل حیدر شاہ ودیگر بھی مو جو د تھے۔ صوبا ئی وزیر سید نا صر حسین شا ہ نے کہا کہ یو این کی خدما ت قا بل تعریف ہیں ۔سندھ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور دیہی علا قو ں کی پا ئیدا ر ترقی کے لیے یو این کے ساتھ پارٹنرشپ کو مزید مستحکم کرنے کی خواہاں ہے، تاکہ دیہی علاقوں میں ترقی کے سفر کو مزیدتیز کیا جائے۔ انہو ں نے کہا کہ پینے کے صا ف پانی کی فراہمی سندھ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔یو نائٹڈ نیشن پانی کے پروجیکٹس پر تکنیکی تعاون اور رہنمائی کر ے ، سندھ حکومت یو این کی تمام سفارشات پر بھر پو ر اقداما ت کرنے کے لئے تیار ہے۔ اس مو قع پر یو این ریزیڈنٹ و ہیومنٹیرین کوآرڈینیٹر جولین ہا رنیز نے کہا کہ انہو ں نے گذشتہ روز عمر کو ٹ اور تھر پارکر کا دورہ کیا ہے ، عوا م کو پینے کا صا ف پا نی میسر نہیں ہے ، منتخب نما ئندو ں اور سند ھ حکو مت کو اس پر تو جہ مر کو ز کر نے کی ضر ورت ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ سندھ حکومت نے پی پی ایچ آئی اور سندھ ایجوکیشن فاونڈیشن کے تحت بنیادی صحت اور تعلیم کے شعبہ میں بہترین سہو لیا ت فر اہم کی ہیں، اب پینے کے صا ف پا نی کی فر اہمی کو یقینی بنا ئے ۔ انہو ں نے کہا کہ وہ آج سے داد و او ر لا ڑکا نہ کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔ اس مو قع پر پارلیمانی سیکرٹری بر ائے صحت قاسم سراج سومرو نے بتا یا کہ پا کستا ن پیپلز پارٹی کی قیا دت کا دیہی علا قو ں کی تر قی پر مو قف بلکل واضح ہے ۔تھر پارکر میں 700 سے زائد آر او پلانٹس لگائے ہیں،اچھڑو تھر میں پا نی کا میگا پرو جیکٹ مکمل کیا ہے اور کھپرو سے لے کر سرحدی علا قو ں تک گو ٹھو ں کو پینے کا پا نی فرا ہم کیا ہے۔ انہو ں نے مزید بتا یا کہ عمر کو ٹ کے بہت سے گا ﺅں میں پا نی کی فر اہمی کا جدید طریقہ کا ر اختیا ر کیا ہے تا کہ پا نی آ لو دہ نہ ہو۔ عمر کو ٹ شہر میں پا نی کی سپلا ئی میں بھی پلا سٹک پا ئپ استعما ل کئے گئے ہیں ۔ لیکن شہر میں پا نی کی تقسیم کے مسا ئل ہیں کیونکہ پر انی پا ئپ لا ئنز لگی ہو ئی ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ پینے کے صا ف پا نی کی فرا ہمی عوا م کا بنیا دی مطا لبہ ہے ۔ 1لاکھ 30 ہزار سے زائد گو ٹھ ہیں ،وسائل کی کمی کے باعث سند ھ حکو مت کے لئے بڑا چیلنج ہے ، لیکن سند ھ حکو مت عوا م کو پینے کے صا ف پا نی کی فر ا ہمی کے لئے پر عزم ہے۔اس موقع پر صوبائی وزیر اطلا عا ت و بلدیات سید نا صر حسین نے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ و ہیومنٹیرین کوآرڈینیٹر جولین ہار نیز کو سکھر اور صالح پٹ کے ریگستا نی علاقوں کے دورے کی دعوت دی۔
مقبول خبریں
Load/Hide Comments