پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انڈیکس میں مثبت رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انڈیکس 532 پوائنٹس بڑھ گیا ،100 انڈییکس 44 ہزار 899 پر بند ہوا۔
یاد رہے گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مندی چھائی رہی، مندی کے باعث ہنڈرڈانڈیکس ایکبار پھر 45ہزار کی حد سے نیچے چلا گیا تھا ۔گزشتہ روزامریکی سینیٹ کی جانب سے طالبان کی مدد کرنے والے ممالک پر ممکنہ پابندیوں کے باعث اسٹاک ایکسچینج میں مندی رہی،100 انڈیکس میں 1299 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ مارکیٹ 908 پوائنٹس کی کمی سے 44ہزار366 پر بند ہوئی تھی۔
دن بھر مجموعی طورپر 383 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا تھا جس میں 316 کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں کمی ہوئی تھی جبکہ 53 کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا ۔