خیبرپختونخوا میں پہلے واک ترو کورونا ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق افتتاح معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش اور ڈبلیو یچ او کے نمائندے ڈاکٹر پالیتہ ماہپالہ نے کیا ہے۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ ہیلتھ ایمرجنسی میں خیبرپختونخوا حکومت نے کام کیا ہے، اس لیے نقصان کم سے کم ہوا، ہمارے اقدامات اچھے تھے، اس لیے کورونا کے باعث اموات اور متاثرین کی تعداد پڑوسی ممالک کی نسبت کم ہیں۔
کامران بنگش کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت 74 لاکھ خاندانوں کو 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت فراہم کررہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں ڈینگی سے اب تک 1173 افراد متاثر ہوئے ہیں،نوشہرہ ،خیبر ،پشاور اور بونیر میں ڈینگی کی صورتحال ٹھیک نہیں ہے۔
کامران بنگش کا یہ بھی کہنا تھا کہ صوبے کے 12 اضلاع میں 50 فیصد کورونا ویکسینیشن ہو چکی ہے، جو خوش آئند ہے۔