مہلک کورونا وائرس مزید 52 زندگیاں نگل گیا جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 560 نئے کیسز رپورٹ ہو ئے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا کے 12 لاکھ 43 ہزار 385 کنفرم کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے 11 لاکھ 67 ہزار 189 افراد علاج معالجے کے بعد صحتیاب ہوئے ، کورونا کے باعث 27 ہزار 690 افراد کا انتقال ہوا ، ملک بھر میں 48 ہزار 506 مریض اب بھی زیر علاج ہیں ۔
Statistics 29 Sep 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 48,836
Positive Cases: 1560
Positivity %: 3.19%
Deaths : 52
Patients on Critical Care: 3948— NFRCC (@NFRCCofficial) September 29, 2021
سندھ کورونا سے متاثرہ سب سے بڑا صوبہ ہے ، سندھ میں چار لاکھ 56 ہزار 897 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ، سات ہزار 379 افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھے ، 21 ہزار 911 اب بھی زیر علاج ہیں ۔
پنجاب میں چار لاکھ 30 ہزار 353 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 12 ہزار 595 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 18 ہزار 386 افراد اب بھی زیر علاج ہیں ، تین لاکھ 99 ہزار 372 افراد نے کورونا کو شکست دی ۔
خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 73 ہزار 548 افراد کورونا سےمتاثر ہوئے ، پانچ ہزار 525 افراد جاں بحق ہوئے ، چار ہزار 914 افراد اب بھی زیر علاج ہیں ۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ پانچ ہزار 287 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 922 کا انتقال ہوا جبکہ دو ہزار 261 مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔گلگت بلتستان میں 10 ہزار 311 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 184 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 196 ایکٹو کیسز ہیں ۔
بلوچستان میں 32 ہزار 888 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، 348 اموات ہوئیں جبکہ 172 زیر علاج ہیں ۔ آزاد جموں و کشمیر میں 34 ہزار 101 افراد میں مہلک وائرس پایا گیا، 737 مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھے جبکہ 666 موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں ۔