عمرشریف کو امریکا لے جانے والی ایئر ایمبولینس جرمنی پہنچ گئی

مشہور پاکستانی کامیڈین عمر شریف کو علاج کے لئے امریکا لے جانے والی ایئر ایمبولینس جرمنی پہنچ گئی۔

کراچی سے روانگی کے بعد 7 گھنٹے 15 منٹ کے مسلسل سفر کے بعد ایئر ایمبولینس نے نیورم برگ میں پہلا اسٹاپ کیا ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نیورم برگ میں طیارے کی ری فیولنگ کی جارہی ہے اور طیارے کے انجن کو ریسٹ دیا جائے گا اس کے بعد ایئر ایمبولینس طیارہ اپنے ہوم کنٹری جرمنی میں دو گھنٹے قیام کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں