یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی طرف سے چینی،گھی اورآٹا مہنگا کر دیا گیاقیمتوں میں اضافےکانوٹیفکیشن جاری
تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی سٹورزکارپوریشن نے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق چینی کی فی کلو قیمت میں17روپے،گھی کی قیمت میں 90 روپے فی کلو ،آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 150 روپے اور دس کلو تھیلے کی قیمت میں 75 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کےمطابق چینی کی فی کلوقیمت68روپےسےبڑھاکر84.50روپے مقرر کی گئی ہے، 170 روپے والےفی کلوگھی کی قیمت میں90روپےاضافےکےبعدگھی فی کلواب260روپےدستیاب ہوگا۔20 کلو آٹےکےتھیلےکی قیمت میں150روپےکےاضافےساتھ اب20کلو آٹےکاتھیلا800 کی بجائے950 میں ملےگا،جبکہ آٹےکادس کلوکاتھیلا400روپےسے بڑھا کر 475 روپے فی کلو کر دیا گیا ہے۔
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نےعید الاضحی سےقبل یوٹیلیٹی سٹورزپرتین بنیادی اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں عام مارکیٹ کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے نام پر اضافے کی منظوری دی تھی اوراب گزشتہ روزکابینہ کے اجلاس میں بھی اس کی منظوری دی گئی جس کے بعد یوٹیلٹی سٹورزکارپوریشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔