قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین سات ہزار رنز بنانے والے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کرس گیل کا عالمی ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے۔
بابر اعظم کو کرس گیل کا تیز رفتاری سے سات ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ توڑنے کے لیے سات اننگز میں 121 رنز کی ضرورت ہے،بابر اعظم اب تک 184 اننگز میں 6ہزار 879 رنز بنا چکے ہیں۔
دوسری جانب کرس گیل نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سات ہزار رنز 192 اننگز میں مکمل کیے تھے۔
Babar Azam scored 6879 T20 runs in 184 inns, needs 121 more in 7 inns to break Gayle's world record (192 inns). Babar fastest Asian to 3K, 4K & 6K T20 runs. Babar fastest Asian to 1K T20I & fastest to 2K T20I runs. Babar dealing in Asian & World records. #KingBabar👑@babarazam258
— Daniel Alexander (@daniel86cricket) September 27, 2021
انٹرنیشنل کرکٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم تیز رفتاری سے تین ہزار، چار ہزار اور چھ ہزار رنز بنانے والے بیٹسمین ہیں۔
ایشیائی بیٹسمینوں میں انکا شمار تیز رفتاری سے ایک ہزار اور دو ہزار رنز بنانے والے کرکٹرز میں ہوتا ہے۔
کرس گیل نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 11 اپریل 2015 کو تیز ترین 7 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا جسے اب تک کوئی نہیں توڑ سکا ہے۔