وزیراعظم نے ورلڈ کپ سکواڈ سے ناخوش بڑی تبدیلیاں متوقع

وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کو ورلڈ کپ سکواڈ میں تبدیلی کی ہدایت کردی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے ورلڈ کپ کے سکواڈ میں تبدیلی کی ہدایت کردی ، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے نیشنل ٹی 20 کپ کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے تک وقت مانگ لیا ۔

وزیراعظم عمران خان بھی ورلڈ کپ سکواڈ کی سلیکشن سے ناخوش ہیں ۔ ورلڈ کپ سکواڈ میں دو سے زیادہ تبدیلیوں کا امکان ہے ۔ کئی کھلاڑیوں کی شمولیت خطرے میں پڑ گئی۔ کئی اہم کھلاڑیوں کے نام دوبارہ شمولیت کے لیے سامنے آگئے ہیں ۔ ممکنہ طور پر ورلڈ کپ سکواڈ میں دس تک تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں ۔

واضح رہے کہ نیشنل ٹی 20 کپ کا پہلا مرحلہ 3 اکتوبر کو مکمل ہورہا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں