عمر شریف کی طبیعت ناساز ، ڈاکٹرز نے کیا نئی ہدایات جاری کردیِ؟

پاکستانی کامیڈین عمر شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک بھیجنے کے معاملے پر ڈاکٹرز کی ہدایت پر تاخیر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے عمر شریف کے بیٹے جواد عمر کا کہنا ہے کہ اسپتال میں ہفتے کی شب طبیعت بگڑنے پر والد کو سی سی یو وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔جواد عمر نے بتایا ہے کہ ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق والد 36 سے 48 گھنٹے تک ڈاکٹرز کی زیرنگرانی رہیں گے ۔جواد عمر کا کہنا ہے کہ ان کے والد کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔ان کی صحتیابی ان کی امریکہ روانگی سے مشروط ہے۔

جواد عمر نے عمر شریف کے امریکہ جانے کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکہ جانے کے تمام انتظامات مکمل ہیں لیکن طعبیت میں بہتری اور ڈاکٹرز کی ہدایت پر سفر کا فیصلہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں