نجی ایئرلائن کو اسلام آباد سے افغانستان کیلیے پروازیں شروع کرنے کی اجازت

پاکستان نے نجی افغان ایئر لائن کو کابل سے اسلام آباد کے لیے پروازیں شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس طرح پاکستان طالبان حکومت میں پروازوں کی اجازت دینے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی اناطولو کے مطابق سول ایوی ایشن (سی اے اے) کے ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ عرفان صابر کے مطابق افغانستان کی سب سے بڑی نجی ائیر لائن کام ائیر ہفتے میں تین پروازیں چلائے گی۔پاکستان کی جانب سے کام ائیر کی درخواست پر اجازت دے دی گئی ہے اور اب تک یہ واحد افغان ائیر لائن ہے جس نے پروازوں کی اجازت کے لیے درخواست دی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ابتدائی طور پرممکن ہے کہ ائیر لائن کم مسافروں کی وجہ سے صرف چارٹرڈ پروازیں ہی آپریٹ کرے لیکن آنے والے دنوں میں یقیناً کمرشل پروازیں شروع کی جائیں گی۔طالبان حکومت نے بین الااقوامی ائیرلائنز سے افغانستان کے لیے پروازیں بحال کرنے کی بھی اپیل کی تھی۔افغانستان میں بین الاقوامی پروازیں 15 اگست کو طالبان کی جانب سے افغانستان میں قبضے کے بعد معطل ہوگئی تھیں۔ مقامی سطح پر پروازیں 5 ستمبر کو بحال ہوگئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں