پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے اسکواڈز کو مزید مظبوط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں شریک ٹیموں کے لیے لون ونڈو کھولنے کا اعلان کیا ہے،جن کھلاڑیوں نے اب تک ٹورنامنٹ میں کوئی میچ نہیں کھیلا وہ لون ونڈو کے مطابق دوسرے اسکواڈ میں جا سکتے ہیں۔
لون ونڈو کا یہ آپشن صرف نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے لیے قابل عمل ہوگا ،لون ونڈو کے لیے تمام ٹیموں کے کوچز کل مشاورت کریں گے۔
چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم محمد وسیم اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان بھی اس عمل کا جائزہ لیں گے۔