سعودی خواتین فوجی اہلکار قومی دن کے موقع پر پہلی بار پریڈ میں شامل

سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار خواتین فوجی اہلکاروں نے قومی دن کے موقع پر کی جانے والی پریڈ میں شرکت کی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے 91 ویں قومی دن کے موقع پر مختلف رینکس کی خواتین فوجی اہلکاروں نے ایک گھنٹے تک پریڈ مارچ کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی (جی ای اے) کے تعاون سے دارالحکومت ریاض میں 91 ویں قومی دن کے موقع پر تقریب کا اہتمام کیا تھا جبکہ اسی طرح کی پریڈ جدہ شہر میں بھی کی گئی۔

اس تقریب میں سیکڑوں سعودی شہریوں اور رہائشیوں نے شرکت کی اور سعودی پرچم لہرایا جبکہ انہوں نے فوجی پریڈ پر خوشی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کا قومی دن ہر سال 23 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں