نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سندھ نے سدرن پنجاب کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
راولپنڈی میں کھیلے جارہے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جمعے کے روز پہلا میچ سندھ اور سدرن پنجاب کے درمیان کھیلا گیا۔
سندھ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، میچ میں سدرن پنجاب نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں پر 175 رنز بنائے۔
سدرن پنجاب کی جانب سے عامر یامین 43 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ ذیشان اشرف نے 34 اور زین عباس نے 25 رنز بنائے۔
سندھ کی جانب سے محمد حسنین نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ انور علی، رومان رئیس، زاہد محمود اور شاہنواز دھانی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
176 رنز کے تعاقب میں سندھ کی 2 وکٹیں 33 رنز پر گر گئیں، شرجیل خان اور شان مسعود 10،10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس کے بعد خرم منظور نے ذمہ درانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 84 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
Khurram Manzoor's 84 earns Sindh five-wicket win
More details ➡️ https://t.co/U21va0WsKN#SINDHvSP | #KhelTouHoRahaHai | #NationalT20Cup
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) September 24, 2021