کراچی: سندھ میں انسداد کورونا کی مختلف اقسام کی 59 ہزار سے زائد خوراکیں ضائع ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق سب سے زیادہ سائنو ویک کی 18 ہزار 763 خوراکیں ضائع ہو چکی ہیں جبکہ ایسٹرا زینیکا کی 16 ہزار 754 خوراکیں ضائع ہوئیں۔
حکام محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ سائنو فارم کی 14 ہزار 576 خوراکیں ضائع ہو چکی ہیں جبکہ پاک ویک کی 6 ہزار 768 اور کین سائنو کی 2 ہزار 143 خوراکیں ضائع ہو چکی ہیں۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق موڈرنا ویکسین کی 489 اور فائزر کی 38 خوراکیں ضائع ہو چکی ہیں۔
حکام محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ انسداد کورونا ویکسین ضائع ہونے کی وجوہات کولڈ چین کی عدم فراہمی اور ویکسی نیٹرز کی مس ہینڈلنگ ہے۔ اس کے علاوہ ویکسین گرنے، ویکسین لگاتے وقت متعلقہ شخص کی طبعیت خراب ہونے کے عوامل بھی کورونا ویکسین کے ضائع ہونے کا سبب بنے۔